پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 870 سے تجاوز کر گئی، 6 جاں بحق

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کیسز کی کل تعداد 879 ہوگئی ہے اور 6 جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پاکستان بھر میں 40 سے زائد کوروناکیسز سامنے آئے ہیں۔

سندھ میں 394 اور پنجاب میں 246 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ بلوچستان میں متاثرین کی تعداد 108 اورگلگت بلتستان میں 80 ہو گئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں 38، اسلام آباد15 ا ورآزادکشمیر میں ایک کورونا کیس رپورٹ ہوا۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے 6 مریض جاں بحق اور6 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 3، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ایک ایک ہلاکت ہوئی۔

سندھ میں انیس نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے صوبے میں کیسز کی تعداد دو سو بانوے ہوگئی ہے۔ پنجاب میں ایک سو باون، بلوچستان میں ایک سو چار مریض، خیبر پختونخوا میں اکتیس، آزادکشمیر میں ایک، گلگت بلتستان میں55 اور اسلام آباد میں گیارہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

سندھ میں حکومت نے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پرلاڑکانہ میں چالیس سے زائد افراد گرفتار، پچاس سے زائد گاڑیاں اور سوسے زائد موٹرسائیکلز بھی تحویل میں لے لی گئیں ۔

کراچی کے علاقے سچل سے غیرقانونی طور پر انٹرسٹی بس چلانے والے سات افراد گرفتار کرلئے گئے ۔  ملزمان کراچی سے پنجاب جانے کیلئے بکنگ کر رہے تھے۔

خیبرپختونخوا میں بھی حکومت نے بھی دو روز کے لیے تمام شاپنگ مالز کو بند کر دیا ہے۔ حکومت پنجاب نے بھی صوبے میں لاک ڈاؤن کیلئے فوجی کی مدد طلب کر لی ہے۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومت پنجاب نے 8 ارب روپے کے اضافی فنڈز جاری کر دیے ہیں۔

حکومت پنجاب کی جانب سے قرنطینہ میں موجود متاثرین اور ان کے خاندانوں کو فوڈ پیکج فراہم کیا جائے گا جبکہ دفاتر کی بجائے گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے گجرات، فیصل آباد، ٹیکسلا اور تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں قرنطینہ مراکز تیار کر لیے گئے ہیں جبکہ یورالوجی راولپنڈی، پی کے ایل آئی لاہور اور آ ر ٹی ای اسپتال مظفر گڑھ میں بھی قرنطینہ مراکز تیار کیے گئے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں