کورونا وائرس کےمتعلق چینی شہریوں کا پاکستانیوں کیلئے پیغام

کورونا وائرس کےمتعلق چینی شہریوں کا پاکستانیوں کیلئے پیغام

فائل فوٹو


دنیا بھر میں کورونا وائرس کے سبب 14 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں اور 3 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ کورناوائرس سے متاثر192 ممالک کے بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے۔

لاک ڈاؤن کی اس صورتحال میں لوگ سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام کیساتھ ایک دوسرے کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کر رہے ہیں۔

پاکستان میں چینی سفارتخانے نے بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی میں زبان کی تعلیم دینے والی ایک پروفیسر کی ویڈیو شیئر کی جس میں پاکستانیوں کا محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نسرین نے اپنے پیغام میں کہا کہ وبائی امراض پھیلنے کے دوران مدد کرنے پر چین پاکستان کا شکر گزار ہے۔

چینی پروفیسر نے کہا کہ ہم سب کو افواہوں پر یقین کرنے کے بجائے سائنسی علم،  ڈاکٹروں اور اپنی حکومت پر اعتماد کرنا چاہئے کیوں کہ ان صحیح طریقوں سے انفیکشن کو شکست دینے میں مدد ملے گی۔

اپنے پیغام میں پروفیسر نے وضاحت کی کہ کس طرح کورونا وائرس نے چینی شہریوں کی زندگیوں کو متاثر کیا۔

پروفیسر نے کہا ہم بہت کم باہر جاتے ہیں اور یونیورسٹی بھی بند ہے۔ ہر روز ہم آن لائن لیکچر دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ لاک ڈاؤن کے نتیجے میں بہت سارے مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔

نہوں نے کہا مجھے یقین ہے کہ یہ عارضی ہے کیونکہ ہماری حکومت اور لوگوں کی کوششوں سے ہم اس وبائی مرض پر قابو پالیں گے۔ نسرین نے دعا کی کہ پاکستان میں ہر شخص صحتمند اور خوش رہے۔

نسرین کے علاوہ دیگر طالبعلموں نے بھی پاکستانیوں کیلئے اپنے پیغامات ٹوئٹر پر شیئر کیے ہیں۔

ایک چینی استاد نے اپنی ویڈیو میں کورونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر بھی بتائیں


متعلقہ خبریں