ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارش اور ژالہ باری کا امکان

فائل فوٹو


اسلام آباد: ملک بھر میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے تاہم سندھ میں موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا ہے۔ بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

گزشتہ روز بلوچستان، زیریں خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ وقفے وقفے سے ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں ملک بھر میں آج یوم پاکستان سادگی سے منایا جارہا ہے

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوان راولپندی میں 16 ملی میٹر، اسلام آباد میں 8 ملی میٹر، پاراچنار میں 5 ملی میٹر، خضدار میں 5 ملی میٹر، مظفر آباد میں 4 ملی میٹر، مری میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں