23 مارچ تجدید عہد کا دن ہے، فردوس عاشق اعوان

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ 23 مارچ تجدید عہد کا دن ہے۔

یوم پاکستان کی مناسبت سے جاری کردہ پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کو ہم نے قرارداد پاکستان منظورکی اور یہ سب ہمارے ہیروز کی وجہ سے ممکن ہوا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ آج ان کی سوچ اور نظریے کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت نے ہندوتوا کو فروغ دے کر 23 مارچ کی اہمیت کو مزید اجاگر کر دیا، بھارت کو یہ باور کرایا کہ مسلمان ان کی سوچ اور نظریے کے مطابق نہیں رہ سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں آج یوم پاکستان سادگی سے منایا جارہا ہے

انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے لیے تمام خاندانوں کی قربانیوں کو سراہتے ہیں، اگلی نسلوں کو سنوارنے کے لیے قیام پاکستان کی جدوجہد کو یاد رکھنا ضروری ہے۔

خیال رہے کہ آج ملک بھر میں یوم پاکستان سادگی سے منایا جا رہا ہے۔

یوم پاکستان کے تاریخ سازموقع پر توپوں کی سلامی سے دن کا آغازہوا۔  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی جب کہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں 21/21 توپوں کی سلامی ہوئی۔ اس موقع پر فضا نعرہ تکبیر- اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔


متعلقہ خبریں