کورونا وائرس، روس میں شیروں کو چھوڑے جانے کی خبر جھوٹی نکلی

کورونا وائرس، روس میں شیروں کو چھوڑے جانے کی خبر جھوٹی نکلی

روسی صدر ولادمیر پیوٹن کی جانب سے ملک بھر کی گلیوں میں شیروں کو چھوڑنے کی خبر جھوٹی نکلی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کو گھروں میں محصور کرنے کے لیے روسی صدر کی جانب سے شیروں کو سڑکوں اور گلیوں میں چھوڑے جانے کی سوشل میڈیا کی خبریں جھوٹی نکلیں۔

سوشل میڈیا پر تیزی سے یہ خبر وائرل ہوئی کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عوام کو گھروں میں محصور کرنے کے لیے شہر کی سڑکوں اور گلیوں میں شیر چھوڑ دیے گئے ہیں۔ تاہم بعد میں روسی حکومت کی جانب سے خبر کو جھوٹ پر مبنی قرار دے دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کہا گیا تھا کہ روسی صدر کے حکم کے بعد روس میں 800 شیروں اور ٹائیگرز کو کھلا چھوڑ دیا گیا ہے تاکہ عوام گھروں سے باہر نہ نکلیں اور موذی وبا پر قابو پایا جا سکے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی شیروں کی تصاویر 2016 کی جنوبی افریقہ کی ہیں۔ جس میں شیروں کو گلیوں میں گھومتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس سے دنیا میں14600 سے زائد اموات

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ روسی صدر نے اپنے شہریوں کو دو آپشن دیے ہیں جس میں ایک یہ کہ وہ دو ہفتے کے لیے گھروں میں رہیں یا پھر حکم کی خلاف ورزی پر پانچ سال کے لیے جیل جانے کو تیار رہیں۔


متعلقہ خبریں