سندھ میں لاک ڈاؤن، محنت کشوں کی مشکلات میں اضافہ


کورونا وائرس اور اس کے بعد نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن نے دیہاڑی دار محنت کش افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

کراچی کا رنگ ساز 55 سالہ شفیق بھی ایسا ہی مجبور باپ ہے جسے گزشتہ 10 روز کے دوران کام نہ مل سکا تو وہ دیواروں کو رنگ کرنے لگ گیا۔

خوشحالی کے خواب لئے پنجاب سے کراچی آنے والے شفیق کو دس دن سے دیہاڑی نہیں ملی۔ اس کا  کہنا ہے کہ کورونا سے بچ گئے تو  فاقوں سے مرجائیں گے۔

دیواروں پر رنگ بھرنے والا شفیق اپنے گھر کا واحد کفیل ہے تاہم ان حالات میں ہرمحنت کش کے لئے روزی کمانا ایک کڑے امتحان سے کم نہیں۔


متعلقہ خبریں