ہماری صفوں میں اتحاد، نظم و ضبط اور جذبے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

شوکت خانم اسپتال کراچی آئندہ سال کھول دیا جائے گا، وزیر اعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے 23مارچ کے حوالے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ ہماری قومی تاریخ کا سنہرا دن ہے، آج کے روز ایک آزاد اور خود مختار مسلم ریاست کے قیام کا فیصلہ ہوا۔

قائداعظم کی قیادت میں مسلمانوں نے سماجی و معاشی ترقی کے لئے جستجو کا آغاز کیا اور قیام پاکستان کی بدولت مسلمانوں کو اپنے تہذیبی تشخص کو پروان چڑھانے کا موقع ملا۔

قیام پاکستان کی بدولت مذہبی آزادی اور ترقی کے مساوی حقوق میسر ہوئے 70سال کےحالات و واقعات آباؤ اجداد کی بصیرت اور سوچ کی صداقت کی گواہی دیتے ہیں۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن علامہ اقبال اور قائد اعظم کے فرمودات کی طرف رجوع کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ ان کے فرمودات قیام پاکستان کے وقت بحیثیت قوم ہمارا نصب العین تھے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستانی قوم کسی بھی مصیبت اور مشکل کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، یوم پاکستان مناتے ہوئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد، نظم و ضبط اور جذبے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اس آفت کا مقابلہ کرنا ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ اشاء اللہ، ہم اس آزمائش میں کامیاب ہوں گے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے 23مارچ کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم پاکستان ہمارے آباؤاجداد کی انتھک جدوجہد کو یاد کرنے کا دن ہے۔ 23مارچ 1940کو الگ مملکت کے قیام کے لیے تاریخی قرارداد منظور کی۔

؎پاکستان ایک علاقے یا سیاسی جزو کا نام نہیں ایک نصب العین کا نام ہے۔ تاریخ آج دو قومی نظریئے کی سچائی اور حقانیت کی گواہی دے رہی ہے۔

ہمیں مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے حصول کیلئے جدوجہد کرنے والے بھائیوں بہنوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ پاکستان حق استصواب رائے کے حصول تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ کورونا وائرس یہ اقوام اور دنیا بھر میں لوگوں کے عزم اور مزاحمت کا امتحان ہے، یہ خطرہ ہمارے ملک میں بھی داخل ہوچکا ہے اور ہمیں بطور پاکستانی قربانی، ایمان، اتحاد اور تنظیم کی اعلیٰ اخلاقی اقدار کو اپنانا ہوگا۔


متعلقہ خبریں