کورونا کے وار سے غریب کا جینا ہوا دشوار



اسلام آباد: دنیا بھر کی طرح پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں بھی کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن ہے جس کے سبب دیہاڑی دار طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

دفعہ 144 نافذ ہونے کے سبب سڑکیں ویران اور مارکیٹس بند ہیں جس کے سبب روزانہ دیہاڑی پر جانے والے مزدوروں کو روزگار ملنا مشکل ہوگیا ہے۔

اسلام آباد کے پوش سیکٹر ایف سیون سمیت دیگر علاقوں میں بھی سڑک کنارے بیلچے اورکھدال رکھر محنت کش مزدوری نہ ملنے کی وجہ سے پریشان نظر آ رہے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسزسامنے آنے کے بعد ہرطرف خوف کے سائے ہیں اور محنت کشوں کوکام ملنا مشکل ہوگیا ہے۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مزدوروں نے بتایا کہ مہنگائی کا دور ہے مزدوری نہ ملنے کے سبب گھر میں کھانا لے جانے کے پیسے نہیں مل پا  رہے۔

مزدوروں نے بتایا کہ کام تو نہیں مل رہا لیکن کبھی کبھار مخیر حضرات کھانے کیلئے کچھ نہ کچھ دے جاتے ہیں۔

مزدوروں کی روزی روٹی دیہاڑی لگنے سے جڑی ہے تاہم اب کورونا وائرس کی وجہ سے کام نہ ملنے پران کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں