ہم نیٹ ورک کا غریب اور نادار طبقے کا سہارہ بننے کیلئے’ہم درد‘ کا آغاز



اسلام آباد: ملک اور قوم پر اس کڑے وقت میں جب معاشی سرگرمیاں نا ہونے کے برابر رہ گئی ہے ہم نیٹ ورک نےغریب اور نادار طبقے کا سہارہ بننے کیلئے’ہم درد‘ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی نے اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤکےلیے عوام کو آگاہی دینی چاہیے۔ عوام کورونا سے بچاوَ کےلیے خود کو گھرتک محدود رکھیں۔

سلطانہ صدیقی نے کہا کہ مخیر حضرات کو غریب اور نادار طبقے کے بارے میں سوچناچاہیے۔ انہوں نے اپیل کی کہ مخیرحضرات’ہم درد‘ کا حصہ بنیں۔ دعا ہے ہم کورونا وائرس سے جلد نجات حاصل کرلیں۔

صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی نے کہا کہ ہم درد پروگرام رمضان المبارک کے آخر تک چلایا جائے گا۔

سی ای او ہم نیوز درید قریشی نے’ہم درد‘ کمپین چلانے کا فیصلہ کیا جس کے تحت ہم نیٹ ورک کی جانب سے دیہاڑی دار اور مزدور طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کے گھر راشن پہنچایا جائے گا۔

درید قریشی نے’صبح سے آگے‘ میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ زندگی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اس میں شامل ہو رہے ہیں۔

’ہم درد‘ کاکام فنڈز جمع کرنا، گھریلوراشن کے پیک تیار کرنا، لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا اور راشن ضرورت مند لوگوں تک پہنچانا ہے۔


متعلقہ خبریں