بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافر ترکی میں پھنس گئے


اسلام آباد: امریکہ، برطانیہ سمیت دیگر ممالک سے پاکستان آنے والے مسافر ترکی میں پھنس گئے جن میں خواتین اور بزرگ بھی شامل ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق متعدد مسافر استنبول ائیر پورٹ پر گزشتہ دو روز سے پھنسے ہوئے ہیں جنہوں نے وزیراعظم عمران خان سے واپس پاکستان لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مسافروں کا مؤقف ہے کہ ترکی سے خالی پروازیں آرہی ہیں لیکن ہمیں نہیں لایا جارہا۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نےدوحہ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپسی کی اجازت دے دی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: سندھ میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ

سول ایوی ایشن کے نوٹم کے مطابق اتھارٹی نے قطر ایئرلائن کو مسافروں کو لانےکی ون ٹائم اجازت دی۔

قطرایئرویز کی پرواز کیو آر 633 پاکستانیوں کو لے کر آج رات 8 بجےاسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے گی۔

پاکستانی فضائی حدود کی پاپندی کی وجہ سے آسٹریلیا سے آئے مسافر دوحہ میں پھنس گئے تھے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث اب تک پانچ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 799 متاثر ہیں۔


متعلقہ خبریں