بلوچستان میں کورونا سے پہلی ہلاکت

کورونا: پاکستان میں متاثرین کی تعداد 875 ہو گئی

کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس کے باعث پہلی ہلاکت ہوگئی جبکہ صوبے میں مزید چار کیسز منظر عام پر آگئے ہیں جس کے بعد ان کی مجموعی تعداد 108 ہوگئی ہے۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں 65 سالہ شخص کی ہلاکت ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 27 مزید کیسز سامنے آئے ہیں جن کے بعد مجموعی تعداد 803 ہوگئی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس، دوحہ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپسی کی اجازت مل گئی

حکومتی ویب سائٹ covid.gov.pk  کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں 352 اور پنجاب میں 225 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

اسی طرح بلوچستان میں 108اور گلگت بلتستان میں 71 کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 31، اسلام آباد 15 اور آزادکشمیر میں ایک کورونا کیس رپورٹ ہوا۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے 6 مریض جاں بحق جبکہ 6 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں