عوام پر قیامت ٹوٹی ہے، حکومتی ترجمان جگتیں مار رہے ہیں، مریم اورنگزیب


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام پر قیامت ٹوٹی ہوئی ہے لیکن حکومتی ترجمانوں کو جگتیں سوج رہی ہیں۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قوم زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے لیکن حکومتی ترجمانوں نے سیاسی تماشہ لگایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‎عوام کے گھروں میں قیامت آئی ہوئی ہے لیکن حکومتی ترجمانوں کو جگتیں سوجھ رہی ہیں۔ ‎اگر ان کا یہ رویہ نہ ہوتا تو قوم اور ملک آج اس افراتفری اور انتشار میں نہ ہوتے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎کورونا وائرس کا مقابلہ سوشل میڈیا پر جگت بازی سے نہیں ہو گا۔ آج اس مشکل وقت میں ‎سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی صحت کی بنائی ہوئی سہولیات کو ہی استعمال کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان ہم نے مل کر بنایا تھا اب جدا ہو کر بچانا ہے، فخر عالم

انہوں نے کہا کہ ‎شہباز شریف کا بنایا ہوا ڈیش بورڈ آج کورونا وائرس سے بچانے کے لیے استعمال ہو رہا ہے جبکہ ‎نواز شریف اور شہباز شریف نے قوم کے لیے کیا کیا ہے عوام اور ساری دنیا جانتی ہے۔


متعلقہ خبریں