کوروناوائرس: آگاہی مہم میں رکشوں اور موٹرسائیکلوں کا استعمال

کوروناوائرس: رکشوں اور موٹرسائیکلوں پر آگاہی مہم شروع

فائل فوٹو


لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے موبائل آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے جس میں رکشت اور موٹرسائیکل بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے ’گھر رہیں محفوظ رہیں‘ کے نام سے آگاہی مہم کا افتتاح کیا جس کے تحت 250 موٹرسائیکلوں اور 50 رکشوں کے ذریعے گلی، محلوں میں کورونا وائرس کے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی۔

خصوصی مہم کے تحت موٹر سائیکلوں اور رکشوں کے ذریعے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے عوام میں شعور بیدار کیا جائے گا۔

لاہور کی ہر یونین کونسل میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں شہریوں کو آگاہی دی جائے گی-

لاہور میں مجموعی طور پر 850 موٹرسائیکلوں اور 500 رکشاؤں کے ذریعے عوام میں شعور بیدار کیا جائے گا۔پنجاب بھر میں 4130 موٹرسائیکلوں کے ذریعے کورونا وائرس سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی مہم چلائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ موبائل آگاہی مہم کے ذریعے شہریوں میں احتیاطی تدابیر پر مبنی پمفلٹ بھی تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ایک ذمہ دار قوم ہے اور موجودہ حالات میں شہری اپنی ذمہ داری نبھائیں گے۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سماجی فاصلے برقرار رکھنا ضروری ہے، آج کے فاصلے شہریوں کو مستقل فاصلوں سے محفوظ بنا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں