کورونا: مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان کا دنیا میں 27 واں نمبر

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 24 افراد جاں بحق

فائل فوٹو


اسلام آباد: کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں پاکستان کا 27 واں نمبر ہے، جہاں کورونا کیسز کی کل تعداد 803  ہوگئی ہے جبکہ اب تک 6 جاں بحق ہوئے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد پندرہ ہزار 433 ہوگئیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد تین لاکھ 58 ہزار 756 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس سے ایک لاکھ  چھ سو چھتیس افراد صحت یاب ہوچکے ہیں ہوگئی ہے۔

دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک اور ان میں ہلاکتوں کی تعداد، مجموعی کیسز اور صحت یاب ہونے والے افراد کی تفصیل درج ذیل ہے۔

1۔ اٹلی

دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں اٹلی سر فہرست ہے جہاں اس موزی وبا سے اب تک  ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد پانچ ہزار چار سو چھہتر ہوگئی ہے۔ اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 59 ہزار ایک سو اٹھتیس ہے۔ اٹلی میں کورونا وائرس کے 7 ہزار چوبیس مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔

1۔ چین

کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد کے حوالے سے چین کا دوسرا نمبر ہے جہان اس موزی مرض سے اب تک 32 سو ستر افراد ہلاک ہوئے ہیں۔  چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مضموعی تعداد 81 ہزار تراسی ہوگئی ہے۔  چین میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بہتر ہزار سات سو 73 ہوگئی ہے۔

3۔ اسپین

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں اسپین کا تیسرا نمبر ہے جہاں اس وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہزار تیرہ ہوگئی ہے۔ اسپین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افرد کی تعداد 29 ہزار نو سو نو ہوگئی ہے، جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 2,575 ہوگئی ہے۔

4۔ ایران

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں ایران کا چوتھا نمبر ہے جہاں اب تک اس وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد اٹھارہ سو بارہ  ہوگئی ہے۔ ایران مین کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد اکیس ہزار چھ سو اٹھتیس ہوگئی ہے جبکہ 7,913 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

5۔ فرانس

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں فرانس کا پانچواں نمبر ہے جہان اس وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 6 سو 74 ہوگئی ہے۔ فرانس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہزار اٹھارہ جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 22 سو ہوگئی ہے۔

6۔ امریکہ

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں امریکہ کا چھٹا نمبر ہے جہاں اب تک اس وائرس سے 458 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 35 ہزار 70 ہوگئی ہے جبکہ 178 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

7۔ یو کے (برطانیہ)

کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے لحاظ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں  یو کے (برطانیہ) کا ساتواں نمبر ہے جہاں اب تک اس وائرس سے 2 سو 89 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یو کے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار 6 سے 83 ہوگئی ہے۔

8۔ نیدرلینڈ

کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے لحاظ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں نیدر لینڈ کا اٹھواں نمبر ہے جہاں اب تک اس وائرس سے 179 افراد ہلاک، 4 ہزار دو سر چار متاثر اور دو صحت یاب ہوئے ہیں۔

9۔ جنوبی کوریا

کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے لحاظ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں کوریا کا نواں نمبر ہے جہاں اب تک اس وائرس سے 111 افراد ہلاک، جبکہ 8 ہزار نو سو اکسٹھ متاثر اور 135 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

10۔ سوئٹزرلینڈ

مہلک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سوئٹزرلینڈ کا دسواں نمبر ہے جہاں اب تک اس وائرس سے 98 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 ہزار سات سو انہتر ہوگئی ہے جبکہ 131 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

11۔ جرمنی

مہلک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں جرمنی کا گیارواں نمبر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 115 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 27 ہزار پانچ سو چھیالیس ہوگئی ہے جبکہ دو سو 66 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے دوسرے ممالک میں ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں آسٹریا میں 16 ہلاکتیں ، بیلجیم 75 ، ناروے 7، سویڈن 21 اور ڈنمارک میں 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اسی طرح کورونا وائرس سے  کینیڈا میں 20 افراد ہلاک، پرتگال 14، ملائیشیا 10، برازیل 25،آسٹریلیا 7، جاپان41، ترکی 30، اسرائیل ایک، آئرلینڈ 4، پولینڈ 7 اور یونان میں 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے انڈونیشیا میں 48 افراد ہلاک، سنگاپور 2، بھارت 7، پیرو 5، بحرین 2، فلپائن 25، روس ایک، مصر 14 ، ہانگ کانگ 4، لبنان 4، عراق 20، کروشیا ایک، میکسیکو 2، بلغاریہ 3 ، ارجنٹینا 4، تائیوان 2، متحدہ عرب امارات 2، الجیریا 17 اور ہنگری میں 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں