امریکی امداد کی پیشکش قبول کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، ایرانی صدر

امریکی امداد کی پیشکش قبول کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، ایرانی صدر

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکی امداد کی پیشکش کو قبول کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے صدر حسن روحان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اگر امریکہ ایران کی مدد کرنا چاہتا ہے تو سب سے پہلے ایران پر لگائی گءی پابندیاں اٹھانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی رہنما جھوٹ بولتے ہیں۔ ایران خود کورونا وائرس سے نمٹ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس، سعودی عرب میں کرفیو نافذ کرنے کا حکم

دوسری جانب عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے ٹیسٹ میں کولمبیا میں قیدیوں کے درمیان ہونے والے تصادم نے خوفناک شکل اختیار کرلی۔

جیل کے قیدیوں میں جب کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کیے جا رہے تھے تو ان کے درمیان تصادم ہوگیا جس کے تنیجے میں 23 قیدیوں کی ہلاکت کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں