حکومت سندھ کا سرکاری اخراجات کو کنٹرول کرنے کا فیصلہ


کراچی: کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت سندھ کی جانب سے سرکاری اخراجات کو کنٹرول کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تنخواہ اور پینشن کے علاوہ ہر قسم کی ادائیگی روکنے کا حکم دےدیا اور اس حوالے سے محکمہ خزانہ سندھ نے اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کو خط لکھ دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے گریجیوئٹی اور ایل پی آر سمیت ہرقسم کی  ادائیگیاں روکنے کی ہدایات دی ہے۔

یہ ہدایت کورونا وائرس کے پیش نظر دی گئی جس کے باعث صوبے بھر میں 15 روز کا لاک ڈاؤن جاری ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ میں لاک ڈاؤن کا پہلا دن، خلاف ورزی پر متعدد گرفتار

لاک ڈاؤن کے تحت صوبے کے دفاتر، پبلک ٹرانسپورٹ اور شاپنگ مالز سمیت تمام عوامی مقامات بند ہیں۔

سندھ میں میڈیکل اسٹورز اور اشیائے خورونوش فروخت کرنے والوں کا کام جاری ہے جبکہ گاڑی میں ڈرائیور کے علاوہ ایک شخص کو سفر کرنے کی بھی اجازت ہے تاہم گھر سے نکلنے کے لیے شناختی کارڈ ہمراہ رکھنا لازم قرار دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سندھ میں بجلی، پانی، ٹی وی، کیبل، ٹیلی کام اور بینکنگ سروسز جاری ہیں جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بجلی اور گیس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ایک ماہ کے بل نہ لینے کی ہدایت کردی ہے۔


متعلقہ خبریں