کورونا آگاہی مہم: صدر مملکت کے علماء و مشائخ سے رابطے

جس کو نیب قانون پر اعتراض ہے وہ پٹیشن دائر کر دے، صدر مملکت

اسلام آباد: پاکستان میں جاری ’کورونا آگاہی مہم‘ کو عوامی سطح تک پر اجاگر کرنے کے لیے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے علمائے کرام اور مشائخ عظام سے رابطےشروع کردیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے اس حوالے سے سابق وزیرمملکت مذہبی امور پیر امین الحسنات سے رابطہ کیا اور انہیں کورونا آگاہی مہم اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس، دوحہ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپسی کی اجازت مل گئی

ذرائع کے مطابق دوران گفتگو پیر امین الحسنات  نے  اپنے ساڑھے 300 ادارے اور 10 ہزار کمرے قرنطینہ کیلئے حکومت کو پیش کردیے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کورونا سے ڈرنا نہیں بلکہ احتیاط برتنا ہے۔ ہمارے 40 ہزار طلباوطالبات کو حکومت تربیت دے کر رضاکار بنالے۔


متعلقہ خبریں