بیرون ملک سے پاکستانی 2 ہفتوں کےلیے وطن واپس نہ آئیں، معید یوسف


اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک سے پاکستانی 2 ہفتوں کےلیے وطن واپس نہ آئیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانی 5 اپریل تک وطن واپس نہیں پہنچ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ قطر میں پھنسے پاکستانی آج رات وطن واپس پہنچ جائیں گے جبکہ یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کو بھی جلد واپس لایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکی استنبول میں پھنسے پاکستانیوں کو ویزا دلوا کررہائش فراہم کردی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں