کورونا: گورنر سندھ نے خود کو الگ کرلیا

کورونا متاثرین کے لیے عطیات دینے والوں کو گورنر کا خراج تحسین

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے خود کو 24 گھنٹوں کے لیے علیحدہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کورونا میں مبتلا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے خود کو سماجی رابطوں سے علیحدہ کرنے کی وجہ گزشتہ دنوں میں سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی سے ہونے والی مسلسل ملاقاتوں کو قرار دیا ہے۔

سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کچھ دیر قبل خود کو آئی سو لیشن میں کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

پی پی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ وہ ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے باوجود خود کو مکمل طور پر صحتمند محسوس کررہے ہیں اورانہیں کھانسی، نزلہ و زکام بھی نہیں ہے۔

کورونا وائرس: ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری

سعید غنی نے کہا ہے کہ وہ گھرمیں بیٹھ کر اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے تاہم انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ ان سے ملنے والے لوگ احتیاط برتیں۔

ہم نیوز کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں صوبائی وزیر سعید غنی سے ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں اس لیے وہ حتیاط کے طور پر خود کو 24 گھنٹوں کے لیے سب سے الگ کررہے ہیں۔

کورونا: اے پی سی بلانے پر، بلاول سے سیاسی قائدین کا اتفاق

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ سعید غنی سمیت سب کو اپنی حفاظت میں رکھے اور رحم فرمائے۔ آمین۔


متعلقہ خبریں