کورونا: بلاول بھٹو کی عوامی نمائندوں کے لیے دعا کی اپیل

نوازشریف کی تقریر میں فوجی قیادت کے نام سن کر دھچکا لگا، بلاول

فائل فوٹو


کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ عوامی نمائندوں کی حفاظت کے لیے دعا کریں۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کورونا میں مبتلا

پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پی پی کراچی کے صدر اور صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔


ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی نے کہا ہے کہ سعید غنی اب اپنی رہائش گاہ سے سرگرمیاں سر انجام دے رہے ہیں۔

کورونا وائرس: ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری

صوبائی وزیر تعلیم کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ہماری جدوجہد میں اگلے محاذوں پر تھے۔

ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے عوام الناس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالنےوالےعوامی نمائندوں کے لیے دعا کریں۔

کورونا: گورنر سندھ نے خود کو الگ کرلیا

چیئرمین پی پی نے عوام الناس سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں پہ رہیں۔


متعلقہ خبریں