کے پی میں کورونا کے7 نئےکیسز، تعداد 38 ہوگئی

پاکستان میں کورونا سے 9 افراد ہلاک، 1179 متاثر

فوٹو: فائل


پشاور: خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے 7 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد 38 ہوگئی۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پشاور سے کورونا کے 3 نئے کیسز، کرک سے ایک، مانسہرہ سے 2 کیسز اور بونیر سے ایک کیس رپورٹ ہوا۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 246 ہوگئی

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں 235 نئے مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 120 کیسز کا رزلٹ منفی آیا ہے جبکہ 290 کیسز کا رزلٹ آنا باقی ہے۔


متعلقہ خبریں