کورونا وائرس لاک ڈاؤن: کراچی میں خلاف ورزی پر 222 گرفتار، 33 پر مقدمات درج


کراچی: کورانا وائرس کے خدشے کے پیش نظر سندھ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر کراچی پولیس نے 222 شہری گرفتار اور 33 کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔

پولیس حکام کے مطابق شہر میں لاک ڈاوَن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی تیزکردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق کراچی ساوَتھ زون میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 161 شہری گرفتار کرلیے گئے اور 13 کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ ایسٹ زون سے 60 افراد گرفتار اور 19 کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

مزید پڑھیں: سندھ لاک ڈاؤن: خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

پولیس کے مطابق کراچی ویسٹ زون سے ایک شہری کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار افراد غیر ضروری طورپرگھرسے باہر نکلے تھے۔ پولیس نے شہریوں کو بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی تلقین کی ہے۔


متعلقہ خبریں