گلگت بلتستان میں کورونا کے مزید 9 کیسز سامنے آگئے

افرادی قوت کی برآمد، پاکستان سب سے آگے

فائل فوٹو


گلگت: گلگت بلتستان میں  کورونا وائرس کے مزید 9 مثبت کیسز سامنے آگئے ہیں، جس کے بعد علاقے میں متاثرہ افراد کی تعداد 80 ہوگئی۔

وزیراطلاعات گلگت بلتستان شمس میر کے مطابق متاثرہ افراد کو قرنطینہ سنٹرز اور آئیسولیشن وارڈز میں رکھے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس لاک ڈاؤن: کراچی میں خلاف ورزی پر 222 گرفتار، 33 پر مقدمات درج

وزیراطلاعات گلگت بلتستان نے عوام  سے اپیل کی ہے کہ وہ صوبے میں لگائے گئے لاک ڈاوَن پر سنجیدگی سےعمل کریں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کا اعلاج کرنے والے ڈاکٹر اسامہ ریاض خود کورونا کا شکار ہوئے تھے اور وہ کل جان کی بازی ہار گئے۔


متعلقہ خبریں