کورونا: برطانیہ میں مزید آٹھ ہلاکتیں، تعداد 289 ہوگئی

کورونا: برطانیہ میں مزید آٹھ ہلاکتیں، تعداد 289 ہوگئی

لندن: برطانیہ میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے مزید آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس سے اس طرح پورے برطانیہ میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 289 ہو گئی ہے۔

کورونا: برطانیہ، اسکولوں کو تا حکم ثانی بند کرنے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی زیادہ تر ہلاکتیں لندن میں ہوئی ہیں۔

برطانیہ میں اس وقت جزوی طور پر لاک ڈاؤن ہے اور ٹرانسپورٹ محدود ہے۔ ملک کے تمام تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند ہیں۔

کورونا: ٹرمپ نے نیویارک کو آفت زدہ قرار دے دیا

ہم نیوز کے مطابق برطانیہ میں اس وقت تمام مساجد، ریسٹورنٹ، سنیما گھر اورنائٹ کلب بند ہیں جب کہ ہر قسم کے اجتماعات پر بھی مکمل پابندی عائد ہے۔

یوم پاکستان کی تقریب کے حوالے سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی تقریب کو انتہائی محدود رکھا گیا۔

کورونا وائرس سے دنیا میں 14777سے زائد اموات

پاکستانی ہائی کمیشن تک محدود کی جانے والی تقریب میں پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کو بھی شرکت سے روک دیا گیا۔


متعلقہ خبریں