جرمن چانسلر انجیلا مارکل کا کوروناٹیسٹ منفی آگیا


جرمن چانسلر انجیلا مارکل کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے، جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں قرنطینہ سے دفتر منتقل ہونے کا مشورہ دیا ہے۔

اس سے قبل جرمن چانسلر کا کورونا کا ٹیسٹ مہلک وائرس سے متاثرہ ڈاکٹر نے کیا تھا جس کے بعد ڈاکٹروں نے ائیسولیشن میں رکھا تھا۔

مزید پڑھیں: کورونا: برطانیہ میں مزید آٹھ ہلاکتیں، تعداد 289 ہوگئی

خیال رہے کہ مہلک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں جرمنی کا گیارواں نمبر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 115 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 27 پانچ سو چھیالیس ہوگئی ہے، جبکہ چار سو بائیس افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں