’کورونا کو روکنے کیلئے عارضی طور پر باجماعت نماز کی ادائیگی موخر کرنا ہو گی‘


اسلام آباد: ملک کے مایہ ناز ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے عارضی طور پر باجماعت نماز کی ادائیگی موخر کرنا ہوگی علما اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ہم نیوز کے پروگرام ’پاکستان ٹونائٹ‘ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ این آئی بی ڈی کراچی ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہا کہ معاملہ رکعتوں کی تعداد کا نہیں ایک چھینک کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات مختصر کرنے سے فرق نہیں پڑے گا۔ علما مکہ، مدینہ ، نجف اور کربلا کے ماڈلز کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کریں۔

ماہر وبائی امراض ڈاکٹر شازلی منظور نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نماز پڑھنا فرض ہے۔ مگر انسانی جان کو بچانا بھی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چاہئے نماز کا فریضہ عارضی طور پر گھر میں ادا کریں اور علما اس سلسلے میں رہنمائی کریں۔


متعلقہ خبریں