کمزور طبقے کے تحفظ کیلیے حکومت ہر حد تک جائیگی،عمران خان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ہر قیمت پر اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اشیائے خورد نوش اورادویات کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ صورتحال میں کمزور طبقے کے تحفظ کے لیے حکومت ہر حد تک جائے گی۔

کورونا: وزیراعظم نے بڑے معاشی ریلیف پیکج کی منظوری دے دی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات اپنی زیر صدارت کورونا کے معیشت پرممکنہ اثرات سےمتعلق منعقدہ اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں وفاقی وزرا حماد اظہر، اسدعمر اور مخدوم خسرو بختیار کے علاوہ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے شرکت کی۔

’کورونا کو روکنے کیلئے عارضی طور پر باجماعت نماز کی ادائیگی موخر کرنا ہو گی‘

اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر، معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے بھی شرکت کی۔

ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں ویڈیولنک کے ذریعے وزیرخزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت اوروزیرخزانہ کے پی تیمورسلیم نے اپنی شرکت یقینی بنائی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر مجموعی ملک کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور عوام الناس کو ریلیف فراہم کیے جانے کے حوالے سے ممکنہ طریقہ کار اور تجاویز پرغوروخوص ہوا۔

کورونا وائرس پر ایسے فیصلے نہ کریں جن سے خوف پھیلے، وزیر اعظم 

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پرہدایت دی کہ انتظامی سطح پر ہر ممکنہ اقدام اٹھایا جائے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت ہر قیمت پر اس امر کو یقینی بنائے گی کہ ذخیرہ اندوزی میں مبتلا عناصر صورتحال کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں۔


متعلقہ خبریں