کیا کورونا وائرس کا علاج مل گیا؟


اسلام آباد: سربراہ نیشنل انسٹیٹیوٹ برائے امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی نے دعوی’ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے مرض سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کے خلیوں سے دیگر متاثرہ مریضوں کا علاج ہو سکتا ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر شمسی نے بتایا کہ کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کے جسم میں اس وائرس کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے والے اینٹی باڈیز پیدا ہو جاتے ہیں جنہیں کسی بھی متاثرہ مریض میں بزریعہ پلازمہ سرجری منتقل کر کے اسکی قوت مدافعت کو بڑھایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحتیاب ہونے والا ہر مریض ایک اور مریض کی صحتیابی کا سبب بن سکتا ہے، ملک میں اس سرجری کا ہارڈ وئیر دستیاب ہے۔

ڈاکٹر طاہر شمسی نے بتایا کہ وفاقی اور سندھ حکومت کو اس سلسلے میں اپنی رائے دے چکے ہیں انکے فیصلے کا انتظار ہے۔


متعلقہ خبریں