وفاق سندھ کی ماہانہ قرضےکی کٹوتی نہ کرے، مراد علی شاہ

سندھ میں کورونا وائرس سے 27 افراد صحتیاب ہو چکے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب پیدا ہونے والے بحران کے پیش نظر سندھ کی ماہانہ قرضے کی مد میں کٹوتی نہ کی جائے۔

وزیر اعلیٰ سندھ  نے اپنے خط میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کے مالی وسائل سے ہر ماہ 3 ارب قرضوں کی مد میں کٹوتی کرتی ہے۔

مزید پرھیں: جرمن چانسلر انجیلا مارکل کا کوروناٹیسٹ منفی آگیا

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ کوروناوائرس کے باعث سندھ میں مالی وسائل کا بحران ہے۔ حکومت سندھ محدود وسائل کے باوجود کورونا انتظامات کیلئے فنڈز جاری کررہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ کورونا سے پیدا صورتحال پر قابو پانے تک ماہانہ 3 ارب روپے کی کٹوتی نہ کی جائے۔


متعلقہ خبریں