اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے ملک بھر کی تمام بینکوں کی برانچز کھلے رکھنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔
اس ضمن میں جاری اعلامیے کے مطابق کورونا پرہونےوالےاقدمات پرفنانشل سروس بحال رکھنےکی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک نے تمام بینکس،مالیاتی ادروں کےفنانشل سروس جاری رکھنےکیلئےہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹاف کو محدود کیا جائےلیکن بینک سروس متاثرنہ ہو۔
اعلامیے کے مطابق پیرسےجمعہ تک صبح 10 بجےسےشام 4:30 بجےتک بینک سروس فراہم کریں گے، بینک برانچ کےملازم میں کوروناکامثبت ٹیسٹ آنےپرمتعلقہ برانچ عارضی طورپربندکردی جائےگی۔
تمام بینکس اے ٹی ایم مشین سےرقم کی دستیابی کویقینی بنائیں گے،بینک صارفین کوڈیجیٹل اورآن لائن سروس کےذریعےزیادہ سہولت دی جائے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آن لائن انٹرنیٹ بینکنگ سروس کےاستعمال پرسائبرسیکیورٹی کےلیےاقدمات کیےجائیں۔ تمام بینکس کےکال سینٹربھی اکاوَنٹ ہولڈزکی پریشانی کوحل کرنےکاکام جاری رکھیں گے۔