دبئی: پھنسے پاکستانیوں کو لے کر طیارہ اسلام آباد روانہ

سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: دبئی میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے انتظامات سول ایوی ایشن نے مکمل کر لیے ہیں۔

سی اے اے: آنے والے پاکستانیوں کو کورونا ٹیسٹ سے استشنیٰ

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ دبئی میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے ایک طیارہ اسلام آباد کے لیے اڑان بھر چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق دبئی سے اسلام آباد کی اڑان بھرنے والا طیارہ شب 12 بجکر 30 منٹ پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے گا۔ ذرائع کے مطابق اس پرواز سے 150 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے۔

’کورونا کو روکنے کیلئے عارضی طور پر باجماعت نماز کی ادائیگی موخر کرنا ہو گی‘

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ دوحہ سے اسلام آباد کے لیے اڑان بھرنے والا ایک اورجہاز پانچ گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق دوحہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز شب ایک بجکر 30 منٹ پر پہنچے گی۔

عالمی وبا قراردیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے جب ایئرپورٹس کی بندش کا سلسلہ شروع ہوا اور مختلف ممالک سے لوگوں کا انخلا عمل میں آیا تو نہ صرف ایئر لائنز کی صنعت پہ انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے بلکہ مسافروں کو بھی شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

کیا کورونا وائرس کا علاج مل گیا؟

عالمی ذرائع ابلاغ کےمطابق اس وقت بھی لوگوں کی ایک بڑی تعداد مختلف ممالک اور شہروں میں مقید ہو کر رہ گئی ہے اور کوشش میں ہے کہ وہ کسی بھی طرح اپنے وطن یا شہر پہنچ جائے۔


متعلقہ خبریں