تمام تراحتیاط کے باوجود کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر بہت حیران ہوں، سعید غنی

کراچی: اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین احتجاج ختم کرنے پہ آمادہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ میں صحت مند ہوں، ابھی تک کورونا وائرس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی، اپنا ٹیسٹ مثبت آنے پر بہت حیرت میں ہوں۔

ہم نیوز کے پروگرام ’ بڑی بات‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اس وقت آئیسولیشن میں ہوں کیونکہ ایسا نہ ہوکہ میرے بچوں کوکورونا نہ ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ غیر ضروری طور پر باہر نہ جائیں اوراحتیاط کریں،کیونکہ مجھے تمام تراحتیاط کے باوجود انفیکشن ہوا ہے، لوگ ابھی بھی بات نہیں سن رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرمیں ابھی بھی باہرپھرتا رہتا تو یہ وائرس اور لوگوں میں بھی منتقل ہوجاتا، میرامشورہ ہےجن لوگوں سے میں ملا ہوں انہیں آئیسولیشن میں جاناچاہیے۔

سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کیلئےلاک ڈاوَن کافیصلہ آسان نہیں تھا، لوگوں کی تکلیف کااندازہ ہےلیکن جان سےزیادہ عزیز کوئی چیزنہیں، اٹلی نےلاک ڈاوَن میں دیرکی اس لیےوہاں زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔


متعلقہ خبریں