کورونا: پاکستان میں متاثرین کی تعداد 875 ہو گئی

کورونا: پاکستان میں متاثرین کی تعداد 875 ہو گئی

اسلام آباد: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 875 ہو گئی ہے۔

تمام تراحتیاط کے باوجود کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر بہت حیران ہوں، سعید غنی

ہم نیوز کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 99 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دستیاب اعداد و شمارکے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 394 ہوگئی ہے جب کہ پنجاب میں 246 تصدیق شدہ مریض ہیں۔

’کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم اے کو فنڈز فراہم کردیے‘

ہم نیوزکے مطابق بلوچستان میں 110 اور گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 71 ریکارڈ کی گئی ہے۔

کورونا: برطانیہ میں مزید آٹھ ہلاکتیں، تعداد 289 ہوگئی

ملنے والے  اعداد و شمار کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں 38، وفاقی دارالحکومت اسلام آبا د میں 15 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

کورونا وائرس سے اب تک پاکستان میں چھ افراد اپنی جان کی بازی بھی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں