کورونا: اٹلی میں مزید 743 ہلاکتیں، دنیا بھر میں چار لاکھ سے زائد متاثر

کورونا: 92 سالہ بزرگ انتقال کے 18 روز بعد زندہ برآمد

اسلام آباد: دنیا بھر کو متاثر کرنے والا مہلک مرض کورونا وائرس 195 ممالک تک پھیل گیا جس نے متاثر ہونے والے 18 ہزار 220  افراد کی جان لے لی۔

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اب تک میں کورونا وائرس سے 4 لاکھ 7 ہزار 660 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

کورونا: برطانیہ میں نیشنل ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان

ورلڈومیٹر کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اسے شکست سے دوچار کرنے والے افراد کی تعداد بھی ایک لاکھ 4 ہزار 714 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کا آغاز چین سے ہوا تھا تاہم چین اب بڑی حد اس مہلک وائرس پر قابو پا چکا ہے تاہم اب اس موذی مرض سے سب سے زیادہ اٹلی متاثر ہے۔

کوویڈ 19 نامی اس وبائی بیماری نے آج پھر اٹلی میں تباہی پھیلاتے ہوئے مزید 743 افراد کو ہلاک کر ڈالا جس کے بعد کل اموات کی تعداد 6 ہزار 820 پہنچ گئی ہے۔

اٹلی میں کوروناوائرس سے آج  مزید 5249 افراد متاثر ہوئے جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد 69 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ چین میں 3277، اسپین میں 2,800، امریکہ میں 622، ایران میں 1934، جرمنی میں 156 اور فرانس میں 860 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

جرمن چانسلر انجیلا مارکل کا کوروناٹیسٹ منفی آگیا

جنوبی کوریا میں 120، سوئٹزرلینڈ میں 122، برطانیہ میں 422،  نیدرلینڈ میں 276، آسٹریا میں 28، بیلجیم میں 122، ناروے میں 12، سوئیڈن میں 36 اور ڈنمارک میں 32 افراد اپنی جانوں کی بازی ہار چکے ہیں۔

خطرناک وبائی مرض کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک پاکستان میں 7، انڈونیشیا میں 55، سنگاپور میں دو، بھارت میں 10، پیرو میں پانچ، بحرین میں دو، فلپائن میں 33، روس ایک، مصر میں 19 اور ہانگ کانگ میں چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا: پاکستان میں متاثرین کی تعداد 875 ہو گئی

لبنان میں چار،عراق میں 23، کروشیا میں ایک، میکسیکو میں 4، بلغاریہ میں 3، ارجنٹینا میں 4، تائیوان میں دو، متحدہ عرب امارات میں دو، الجیریا میں میں 17، ہنگری میں سات، تیونس اور یو کرائن میں بالترتیب تین تین افراد نے داعی اجل کو لبیک کہا ہے۔


متعلقہ خبریں