کورونا: حکومت سندھ نے ڈبل سواری پہ پابندی عائد کردی

کورونا: حکومت سندھ نے ڈبل سواری پہ پابندی عائد کردی

کراچی: حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر فوری طور پہ پابندی عائد کردی ہے۔

کورونا وائرس: حکومت سندھ نے عوام کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر آئندہ 15 روز تک پابندی عائد رہے گی۔

حکومت سندھ کی جانب سے گزشتہ روز لاک ڈاؤن کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا جو تاحال جاری ہے۔ حکومتی ہدایات کے پیش نظر پولیس اور دیگر ضلعی انتظامیہ کے اہلکار اس دوران لوگوں کو مسلسل لاؤڈ اسپیکرز کے ذریعے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آگاہی دے رہے ہیں اور انہیں گھروں میں رہنے کی تلقین بھی کررہے ہیں۔

کورونا: پاکستان میں متاثرین کی تعداد 875 ہو گئی

اطلاعات کے مطابق شہریوں کی جانب سے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے واقعات رونما ہوئے جس کے بعد صوبائی حکومت نے فوری طور پر ڈبل سواری پہ پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔

حکومت سندھ سے قبل پنجاب حکومت نے بھی لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی تھی۔

عوام صورتحال کو سنجیدہ نہیں لے رہے، فردوس عاشق کا شکوہ

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی گزشتہ روز شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام کورونا وائرس کو سنجیدہ نہیں لے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں