کورونا: 24 گھنٹوں میں 54 برطانوی شہریوں کی جان لے گیا

برطانیہ: 2020 کے بعد ہواوے ٹیکنالوجی خریدنے پر پابندی عائد کردی

لندن: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس نے برطانیہ کو تیزی سے اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 54 افراد اپنی جانوں کی بازی ہار گئے ہین جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 335  ہوگئی ہے۔

کورونا: پاکستان میں متاثرین کی تعداد 875 ہو گئی

ہم نیوز نے برطانوی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس وقت تک برطانیہ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد چھ ہزار 650 تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ نے کچھ دیر قبل اطلاع دی تھی کہ برطانیہ میں کورونا سے مزید آٹھ افراد جاں بحق ہوئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 289 ہوگئی ہے۔

کورونا: دنیا کے 174 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

برطانیہ میں اس وقت جزوی طورپرلاک ڈاؤن ہے اور ٹرانسپورٹ انتہائی محدود ہے۔ ملک کے تمام تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند ہیں۔

جرمن چانسلر انجیلا مارکل کا کوروناٹیسٹ منفی آگیا

ہم نیوز کے مطابق برطانیہ میں تمام مساجد، ریسٹورنٹ، سنیما گھر اورنائٹ کلب بند ہیں اور ساتھ ہی  ہر قسم کے اجتماعات پر بھی مکمل پابندی عائد ہے۔


متعلقہ خبریں