کورونا: بلوچستان میں بھی لاک ڈاؤن کا آغاز ہوگیا

کورونا: بلوچستان میں بھی لاک ڈاؤن کا آغاز ہوگیا

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں بھی کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی ہلاکت خیزی سے بچاؤ اورعالمی وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے۔ صوبے میں فوج کی تعیناتی کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

کورونا: حکومت پنجاب کا 14 دن کے لیے لاک ڈاؤن کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق بلوچستان کے محکمہ داخلہ کی جانب سے لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج سے ہوگا اور آئندہ 15 روز تک جاری رہے گا۔

صوبہ بلوچستان کے محکمہ داخلہ کے جاری کردہ حکمنامے کے تحت لاک ڈاؤن کے دوران تمام سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے البتہ ضروری سروسز کے حامل افراد اس پابندی سے مستشنیٰ ہوں گے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق شعبہ صحت میں کام کرنے والے افراد پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔اسی طرح لیبارٹریز کے ملازمین اور سیکیورٹی اہل کاروں کو بھی پابندی سے استشنیٰ دیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا: کورونا کی آڑ میں ذخیرہ اندوزی کا خدشہ، انتظامیہ متحرک

ہم نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ نے حکمنامے میں کہا ہے کہ نماز جنازہ میں شریک افراد ایک دوسرے سے ایک میٹر کے فاصلے پر ہوں گے۔

بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران اجازت دی ہے کہ ایک خاندان کا صرف ایک شخص سودا سلف لینے گھر سے باہر جا سکے گا لیکن گھر سے نکلنے والے کے لیے لازمی ہو گا کہ وہ اپنا شناختی کارڈ اور اتھارٹی لیٹر ساتھ رکھے۔

سندھ لاک ڈاؤن: خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

ہم نیوز کے مطابق بلوچستان حکومت کے محکمہ داخلہ نے تمام بڑے اسٹورز مالکان اور انتظامیہ کو پابند کیا ہے کہ وہ  صرف روز مرہ کی ضروریات کے سیکشنز کو کھلا رکھیں گے۔

حکومت سندھ، حکومت پنجاب پہلے ہی لاک ڈاؤن کے اعلانات کرچکی ہیں۔


متعلقہ خبریں