پنجاب کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب آزادی مارچ سے نمٹنے کے لیے سرگرم

فوٹو: فائل


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کااجلاس آج ہوگا جس کے دوران 17 نکاتی اینجنڈا زیر غور آئے گا۔

ہم نیوز کے مطابق پنجاب کابینہ کو موجودہ صورتحال اور حفاظتی اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی اور چیف اجلاس میں شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں: کورونا: بلوچستان میں بھی لاک ڈاؤن کا آغاز ہوگیا

دوسری جانب پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن کا آغاز ہوگیا ہے جس کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ اور ڈبل سواری  پر پابندی عائد ہے تاہم میڈیکل ،کریانہ اسٹورز، بیکریاں اور سبزیوں کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

پنجاب میں بازار ،شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہے۔


متعلقہ خبریں