آج تمام ٹرینیں منزل پر پہنچنے کے بعد رک جائیں گی، شیخ رشید

25 کے بعد سیاست میں تبدیلی آئے گی، شیخ رشید کا دعویٰ

راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج رات ٹرینیں بند ہوجانے کا امکان ہے، آج تمام ٹرینیں منزل پر پہنچنے کے بعد رک جائیں گی۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ آج ٹرینیوں سے متعلق اہم فیصلے  کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے لیے وزارت ریلوے کو اعتماد میں نہیں لیاگیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے لوگوں کی مشکلات  میں سہارا بن جائے، موجودہ صورت حال میں صرف ریڑھی والا ہی پریشان ہے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ 15دن مزدور کراچی میں نہیں رہ سکتا جبکہ سندھ سے مسافروں کی بڑی تعداد اسٹیشنز پرپہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کی وجہ سے 20 ٹرینیں بند کر دی جائیں گی، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا کہ 46 ٹرینیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہوسکتا ہے آج آپریشن روک دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے سے بکنگ کروانے والوں کے تمام ٹکٹس واپس کرنا پڑے تو نہیں کرسکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ رش والی ٹرینیں بند کردیں مگر لوگ ہر ٹرین میں سوار ہیں،  ایک ٹرین 72 گھنٹے بعد واپس آتی ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ سندھ میں لوگ آنہیں رہے بلکہ جارہےہیں، 40 ٹرینوں پر بیشتر لوگ آج سندھ سےنکل جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوےسےمتعلق پنجاب میں نہیں سندھ میں مسائل سامنےآرہےہیں، کسی بھی ٹرین کو راستے میں نہیں روک سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد آج اعلان کروں گا، سفارشات لے کر جارہا ہوں، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔


متعلقہ خبریں