محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیشگوئی

فائل فوٹو


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ شب سے شروع ہونے والی بارش تا دم تحریر وقفے وقفے سے جاری ہے اور یہ سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، زیارت، ہرنائی، مستونگ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، بارکھان، کوہلو، پشین، پنجگور، مکران، تربت، قلات، چاغی، خضدار، لسبیلہ،آوارن، کیچ اور گودارمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ پنجاب کے اضلاع گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، سرگودھا، میانوالی، بھکر، اٹک، راولپنڈی، جہلم، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ اورجھنگ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، پشاور، چارسدہ، ابیٹ آباد، مانسہرہ، کرم، وزیرستان، ڈی آئی خان، بنوں اور کوہاٹ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی آج مطلع ابر ٓالود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔


متعلقہ خبریں