پاکستان میں کورونا سے سات ہلاک، 975 متاثر

کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 703کیسز رپورٹ ہوئے اور مریضوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 823 ہوگئی ہے

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 975 ہوگئی ہے جبکہ جان لیوا مرض سے سات افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

حکومتی ویب سائٹ covid.gov.pk پر جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں 410، پنجاب میں 281، بلوچستان میں 110، گلگت بلستان میں 80، خیبر پختونخوا میں 78، اسلام آباد میں 15 جبکہ آزاد کشمیر سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

کورونا وائرس سے خیبر پختونخوا میں تین اور سندھ، بلوچستان، پنجاب اور گلگت بلتستان میں ایک، ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ ملک بھر میں چھ مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

دنیا بھر کو متاثر کرنے والا مہلک مرض 195 ممالک تک پھیل گیا جس نے متاثر ہونے والے 18 ہزارسے زائد افراد کی جان لے لی ہے۔

مزید پڑھیں: جرمن چانسلر انجیلا مارکل کا کوروناٹیسٹ منفی آگیا

اعداد و شمار کے مطابق اب تک میں کورونا وائرس سے تقریباً چار لاکھ  افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

ورلڈومیٹر کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اسے شکست سے دوچار کرنے والے افراد کی تعداد بھی ایک لاکھ 4 ہزار 714 ہو چکی ہے۔

کوویڈ 19 نامی اس وبائی بیماری نے آج پھر اٹلی میں تباہی پھیلاتے ہوئے مزید 743 افراد کو ہلاک کر ڈالا جس کے بعد کل اموات کی تعداد 6 ہزار 820 پہنچ گئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں