’ہم درد‘ بنیں اور غریبوں کا چولہا جلائے رکھیں

’ہم درد‘ بنیں اور غریبوں کا چولہا جلائے رکھیں

فوٹو: ہم نیوز


کورونا وائرس کے سبب بے روزگار ہونے والے غریب طبقے کی مدد کیلئے ہم نیٹ ورک کی جانب سے شروع کی گئی مہم ’ آؤ آگے بڑھیں اور ہم درد بنیں‘ میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے لوگ شامل ہو رہے ہیں۔

پاکستانی شوبرانڈسٹری کے مشہورنام علی رحمان خان نے’آؤ آگے بڑھیں اور ہم درد بنیں‘ مہم کے تحت اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ان لوگوں کو ہم درد کی ضرورت ہے جو مشکلات کا شکار ہیں۔

علی رحمان خان نے صاحب استطاعت لوگوں سے اپیل کی کہ ضرورت مند لوگوں کے ہم درد بنیں اور غریبوں کا چولہا جلائے رکھیں۔

خیال رہے کہ ملک اور قوم پر اس کڑے وقت میں جب معاشی سرگرمیاں نا ہونے کے برابر رہ گئی ہیں ہم نیٹ ورک نےغریب اور نادار طبقے کا سہارہ بننے کیلئے’ آؤ آگے بڑھیں ہم درد بنیں‘  کی مہم شروع کی ہے۔

’ آؤ آگے بڑھیں اور ہم درد بنیں‘ کا مقصد فنڈز جمع کرنا، گھریلوراشن کا انتظام کرنا، لوگوں کو کورونا کے متعلق آگاہی فراہم کرنا اور راشن ضرورت مند لوگوں تک پہنچانا ہے۔

کورونا نے روز کمانے والوں لاکھوں گھروں کا چولہا ٹھنڈا کر دیا ہے، آپ بھی ہم درد کے ذریعے ہم ان پریشان گھر والوں کی مدد کرسکتے ہیں، تو آئیے ہم بھی آگے بڑھیں اور ’’ہم درد‘‘ بنیں۔

آپ بھی اس مہم کا حصہ بننے کیلئے ذیل میں دیئے گئے بینک اکاؤنٹ نمبر پر اپنی امدادی رقم جمع کرا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں