پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی

اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج پھر کریش کر گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے اختتام پر 2102  پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی.

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز انتہائی خراب ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 30 ہزار 667 پوائنٹس پر ہوا تاہم ابتدا میں ہی کے ایس ای 100 انڈیکس 1826 پوائنٹس گر گئی۔ جس کی وجہ سے کاروبار کو 2 گھنٹے کے لیے بند کرنا پڑا۔

وقفے کے بعد جب کاروبار کا دوبارہ آغاز ہوا تو مارکیٹ ایک بار پھر منفی زون میں ہی ٹریڈ کرنے لگی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 2071 پوائنٹس کی کمی کے بعد 28 ہزار 596 پوائنٹس تک گر گیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے اختتام تک  80,184,457 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 2,253,497,828 بنتی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے اثرات ملک بھر کی اسٹاک مارکیٹ کی طرح پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں اور انڈیکس گزشتہ 3 ہفتے سے شدید بحران کا شکار ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کار بھی انتہائی محتاط ہو گئے ہیں اور اپنا سرمایہ محفوظ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس، وفاق سندھ حکومت کی مدد کرے، بلاول بھٹو زرداری


متعلقہ خبریں