ہم نیٹ ورک کی مہم کار خیر، قابل تحسین ہے: خوش بخت شجاعت


اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی سینئر رہنما خوش بخت شجاعت نے ہم نیٹ ورک کی جانب سے شروع کی گئی مہم ’آؤ آگے بڑھیں اور ہم درد بنیں‘ کے حوالے کہا ہے کہ یہ کار خیر ہے جو کہ قابل تحسین ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت اللہ کو خوش کرنے کا ہے، مخیر حضرات سے گزارش ہے وہ ضرورت مندوں کو نہ بھولیں۔

سربراہ پاک سر زمین مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کورونا وائرس خطرناک وبا ہے اور مشکل حالات میں سب کو اللہ کے سامنے جھکنا چاہیے، گھروں میں رہتے ہوئے شہری اللہ کو یاد کریں۔

انہوں نے کہا کہ چین نے کورونا وائرس پر کامیابی سے قابو مقامی حکومتوں کی مدد سے کیا پایا۔

وزیر مملکت برائے سیفران و انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے پروگرام کے دوران کہا کہ کورونا وائرس سے دنیابھر میں معاشی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہرشخص کواپنا کردار ادا کرناہوگا، اللہ کو راضی کیاجائے اور اعمال درست کرلیے جائیں۔

شہریار آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ جن کے پاس پیسہ نہیں وہ  بھی بہترین کردار ادا کرسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں