فنکار قرنطینہ میں کیا کر رہے ہیں؟

فنکار قرنطینہ میں کیا کر رہے ہیں؟

کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، ہر کوئی چاہتا ہے کہ اس وائرس سے خود کو بچانے کے لیے ہر کوئی حفاظتی اقدامات اٹھا رہا ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں نے نہ صرف خود کو قرنطینہ میں منتقل کر لیا ہے بلکہ اپنے چاہنے والوں کو بھی اس کے فوائد سے آگاہ کرتے ہوئے سماجی دوری اختیار کرنے کا مشورہ بھی دے رہے ہیں۔

قرنطینہ میں شوبز ستارے آکر کر کیا رہے ہیں، آئیے جانتے ہیں۔

ہمایوں سعید

پہلی محبت میں ناکامی پر بہت رویا تھا، ہمایوں سعید  

پاکستانی شوبز اندسٹری کے جانے مانے اداکار ہمایوں سعید نے خود کو ہوٹل کے ایک کمرے تک محدود کر لیا ہے جہاں وہ صرف کھاتے، سوتے اور نیٹ فلیکس دیکھتے ہیں۔

ماہرہ خان

سماجی دوری اختیار کیے ہوئے اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کے نام ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں وہ نہ صرف گھر پہ رہ کے ذمہ دار شہری بننے کا ثبوت دینے کا درس سے رہی ہیں بلکہ انہوں نے واٹس ایپ کے ذریعے غیر مصدقہ ویڈیوز سے ہوشیار رہنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

شہریار منور

Image result for sheheryar munawar

اداکار شہریار منور کا کہنا ہے کہ وہ سماجی دوری کرکے کتابیں پڑھ رہے ہیں، فلمیں دیکھ رہے ہیں اور اپنی فیملی کے ساتھ بہترین وقت بتا رہے ہیں۔

صبا قمر

اداکارہ صبا قمر نے بتایا کہ وہ قرنطینہ میں یوگا اور دعائیں کرتی ہیں اور اپنی قوت مدافعت کو بہتر بنانے کیلئے بہت زیادہ پھل کھاتی ہیں۔

بلال عباس خان

Image result for bilal abbas

بلال عباس خان نے سماجی دورے کے وقت کے دوران اپنے مداحوں سے اپنی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ میری اس تصویر کے لیے کوئی کیپشن بتائیں، جس کیپشن کے سب سے زیادہ لائکس ہوں میں اسے اپنی تصویر کے ساتھ لکھوں گا۔

میشا شفیع

Image result for meesha shafi

گلوکارہ میشا شفیع قرنطینہ میں گزرنے والے وقت کو اپنی حفاظت اور خیال رکھنے کا وقت سمجھتی ہیں۔ گزشتہ دنوں انہوں نے بالوں کیلئے قدرتی پراڈکٹس کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ یہ ان کے استعمال کا بہترین وقت ہے۔

نبیل قریشی

Director Nabeel Qureshi

ہدایتکار نبیل قریشی احتیاطی تدابیر کے ساتھ کام کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ماسک پہنے کام کر رہے تھے۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے تحریر کیا ’باتیں نہیں، کام کرو ناں‘۔


متعلقہ خبریں