ہمایوں سعید بھی’ہم درد‘کا حصہ


پاکستان کا غریب اور دیہاڑی دار طبقہ جن مشکل حالات سےاس وقت گزر رہا ہے، ملکی تاریخ میں اس کی مثال نہی ملتی۔

معاشی سرگرمیاں ختم ہونے کے سبب روز کمانے والوں کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے اور ایسے میں ہم نیٹ ورک نے ضرورت مندوں کا سہارا بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہم نیٹ ورک کے تحت’آؤ آگے بڑھیں اور ہم درد بنیں‘ نامی مہم چلائی جا رہی ہے جس میں ہر شعبہ ہائے زندگی کے لوگ اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے نامور اداکار ہمایوں سعید بھی اس مہم کا حصہ ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ تمام مارکیٹس بند ہونے کے سبب دیہاڑی دار لوگ بے روزگار اور بہت تکلیف میں ہیں۔

ہمایوں سعید نے کہا کہ وہ’آؤ ہم درد بنیں‘ میں شامل ہیں اور انہوں نے اپنا حصہ ڈالا ہے اور آپ سب لوگ بھی آگے بڑھ کر ہم درد بنیں۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف نام احمد علی بٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ مشکل وقت میں ہمیں ان لوگوں کے بارے میں سوچنا چاہیے جو روز کما کر گھر لے کر جانے والوں میں سے ہیں۔

احمد علی بٹ نے کہا مخیرحضرات کی مدد غریبوں کا حوصلہ بڑھائے گی لہذا صاحب استطاعت لوگوں کو چاہیے کہ آگے بڑھیں اور’ہم درد بنیں‘تاکہ مشکل میں کوئی بھوکا نہ رہ جائے۔

’ آؤ آگے بڑھیں اور ہم درد بنیں‘ کا مقصد فنڈز جمع کرنا، گھریلوراشن کا بندوبست کرنا، لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا اور راشن ضرورت مندوں تک پہنچانا ہے۔

کورونا وائرس کے سبب بے روزگار ہونے والے غریب طبقے کی مدد کیلئے آپ بھی’آؤ آگے بڑھیں اور ہم درد بنیں‘ کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو ذیل میں دیئے گئے بینک اکاؤنٹ نمبر میں اپنی رقم جمع کروا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں