’ہم درد‘ کے لیے علی ظفر کا پنجابی پیغام

’ہم درد‘ کے لیے علی ظفر کا پنجابی پیغام

فوٹو: ہم نیوز


کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن سے بے روزگار ہونے والے دیہاڑی دار اور غریب طبقے کیلئے شروع کی گئی مہم’ہم درد بنیں‘ میں ملک کی نامور شخصیات جوق در جوق شامل ہو رہی ہیں۔

شوبرانڈسٹری سے تعلق رکھنے والے احمد بٹ، ہمایوں سعید اور علی رحمان خان کے بعد پاکستان کے نامور اداکار و گلوکارعلی ظفر بھی اس مہم کا حصہ بن گئے ہیں۔

علی ظفر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سارے مل کر ایسا نظام بنائیں جس کی مدد سے ضرورت مندوں کو گھر بیٹھے ضرورت کی اشیا پہنچائی جا سکیں۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے دیگر ستاروں نے بھی اپنے پیغامات میں اپیل کی ہے کہ غریبوں کی مدد کرنے کیلئے’ہم درد‘ مہم کا حصہ بنیں۔

ہمایوں سعید نے بتایا کہ انہوں نے’ہم درد‘ میں اپنا حصہ ڈالا ہے اور انہوں نے اپیل کی کہ ملک کے دیگرمخیرحضرات بھی اس میں شامل ہوں۔

کورونا نے روز کمانے والوں لاکھوں گھروں کا چولہا ٹھنڈا کر دیا ہے، آپ بھی ہم درد کے ذریعے ہم ان پریشان گھر والوں کی مدد کرسکتے ہیں، تو آئیے ہم بھی آگے بڑھیں اور ’’ہم درد‘‘ بنیں۔

’ آؤ آگے بڑھیں اور ہم درد بنیں‘ کا مقصد فنڈز جمع کرنا، گھریلوراشن کا بندوبست کرنا، لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا اور راشن ضرورت مندوں تک پہنچانا ہے۔

آپ بھی اس مہم کا حصہ بننے کیلئے ذیل میں دیئے گئے بینک اکاؤنٹ نمبر پر اپنی امدادی رقم جمع کرا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں