مہوش حیات کو تمغہ امتیاز ملے ایک سال بیت گیا

 مہوش حیات کی 38ویں سالگرہ آج

فائل فوٹو


اسلام آباد: معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ تمغہ امتیاز دیتے ہوئے صدر پاکستان کی جانب سے ادا کیے گئے الفاظ آج بھی میرے لیے تازہ ہیں۔

معروف اداکارہ اور تمغہ امتیاز مہوش حیات کو قومی اعزاز ملے ایک سال بیت گیا اس موقع پر مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ مجھے یقین نہیں آ رہا کہ زندگی کے ان لمحات کو بیتے ایک سال گزر گیا جب مجھے صدر مملکت کی جانب سے تمغہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔

انہوں نے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مجھے تمغہ امتیاز دیتے ہوئے کہا تھا کہ ” بیٹا آپ پر فخر ہے” اور یہ جملہ آج بھی میرے کانوں میں گونج رہا ہے۔

معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ گزشتہ سال ملنے والے اعزاز نے مجھے مزید مضبوط کر دیا ہے۔

مہوش حیات نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہر لمحے میرا ساتھ دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 23 مارچ کو قومی تقریب میں مہوش حیات کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں