ہماری مدد دیہاڑی دار طبقے کا درد کم کر سکتی ہے، آئیں ہم درد بنیں

ہماری مدد دیہاڑی دار طبقے کا درد کم کر سکتی ہے، آئیں ہم درد بنیں

فوٹو: ہم نیوز


 ملک اور قوم پر اس کڑے وقت میں جب معاشی سرگرمیاں نا ہونے کے برابر رہ گئی ہے ہم نیٹ ورک نےغریب اور نادار طبقے کا سہارہ بننے کیلئے’ہم درد‘ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

پاکستانی اداکارہ صنم جھنگ بھی اس مہم کا حصہ ہیں اور انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آئیں ہم پاکستانیوں کےلیے آسانیاں پیدا کریں کیوں کہ اس مشکل وقت میں ہم اپنی مدد سے ان کے درد میں کمی پیدا کر سکتے ہیں جو روزانہ کما کر اپنے گھر کے چولھے جلاتے ہیں، آئیں آگے بڑھیں اور ہم درد بنیں۔

کورونا وائرس کے کاری وار متوسط اور غریب طبقے پر بھاری پڑنے لگے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹس، بازار اور ہوٹل بند ہونے سے ڈیلی ویجرز کے لیے روزی روٹی کا بندوبست کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

دفعہ 144 نافذ ہونے کے سبب سڑکیں ویران اور مارکیٹس بند ہیں جس کے سبب روزانہ دیہاڑی پر جانے والے مزدوروں کو روزگار ملنا مشکل ہے۔

کورونا وائرس کے سبب متاثر ہونے والے غریب اور دیہاڑی دار طبقے کی مدد کیلئے ہم نیٹ ورک نے’آؤ آگے بڑھیں اور ہم درد بنیں‘ مہم کا آغاز کیا ہے۔

اس مہم کا مقصد فنڈز جمع کرنا، گھریلوراشن کا انتظام کرنا، کورونا وائرس کے متعلق لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا اور راشن ضرورت مندوں تک پہنچانا ہے۔

آپ بھی اس مہم کا حصہ بننے کیلئے ذیل میں دیئے گئے بینک اکاؤنٹ نمبر پر اپنی امدادی رقم جمع کرا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں