ہم درد بن کر آگے بڑھیں اور مزدوروں کی مدد کریں، علی انصاری



کورونا وائرس کے کاری وار متوسط اور غریب طبقے پر بھاری پڑنے لگے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹس، بازار اور ہوٹل بند ہونے سے ڈیلی ویجرز کے لیے روزی روٹی کا بندوبست کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

کورونا وائرس کے سبب متاثر ہونے والے غریب اور دیہاڑی دار طبقے کی مدد کیلئے ہم نیٹ ورک نے’آؤ آگے بڑھیں اور ہم درد بنیں‘ مہم کا آغاز کیا جس میں شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصیات اپنا حصہ ڈال رہی ہیں۔

پاکستان کے مشہور اداکارعلی انصاری نے اپنا حصہ ملاتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں مزدور اور غریب طبقہ بہت مشکل میں آگیا ہے۔  اس مشکل صورتحال میں آئیں آگے بڑھیں اور ہم درد بن کر ان کی مدد کریں۔

ملک اور قوم پر اس کڑے وقت میں جب معاشی سرگرمیاں نا ہونے کے برابر رہ گئی ہے ہم نیٹ ورک نےغریب اور نادار طبقے کا سہارہ بننے کیلئے’ آؤ آگے بڑھیں ہم درد بنیں‘  کی مہم شروع کی ہے

اس مہم کا مقصد فنڈز جمع کرنا، گھریلوراشن کا انتظام کرنا، کورونا وائرس کے متعلق لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا اور راشن ضرورت مندوں تک پہنچانا ہے۔

آپ بھی اس مہم کا حصہ بننے کیلئے ذیل میں دیئے گئے بینک اکاؤنٹ نمبر پر اپنی امدادی رقم جمع کرا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں